عمران خان کو کبھی بلاول بھٹو کی انگریزی سے مسئلہ ہے تو کبھی اردو سے، نفیسہ شاہ

بلاول بھٹو نے انگریزی میں سلیکٹڈ بولا، عمران خان تالیاں بجاتے رہے،بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو کبھی بلاول بھٹو کی انگریزی سے مسئلہ ہے تو کبھی اردو سے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے انگریزی میں سلیکٹڈ بولا، عمران خان تالیاں بجاتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ذہنی سطح اتنی زیادہ نہیں کہ بلاول بھٹو کی گفتگو کو سمجھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے کہ جس کے زیادہ شیئر خرید کر انیل مسرت مالک بن جائیں۔انہوںنے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ انیل مسرت نے اپنے سرمائے اور تعلقات سے عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم لگوادیا۔انہوںنے کہاکہ سیاست دانوں کے خلاف تو جنرل ایوب کے دور سے احتساب ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی طرح ہر ڈکٹیٹر نے احتساب کے نام پر سیاست دانوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی راہنما ٹاک شوز میں گرفتاریوں کی پیشگی اطلاعات دے کر کہتے ہیں شفاف احتساب ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں