عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو بھی بتاتے ،آج ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے، مریم اور نگزیب

عمران صاحب امریک میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق ، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں ، عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا ، اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

پیر 22 جولائی 2019 14:22

عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو بھی بتاتے ،آج ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران صاحب کی امریکہ میں تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ آج ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ پاکستان میں اپوزیشن کو میڈیا پہ دکھانے پر پاپندی لگا کر آئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آج یہ بھی بتاتے کہ پاکستان مین آج ہر مخالف آواز بند ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریک میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق ، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ دس ماہ میں ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی آج ملک نیں روٹی، کاروبار، صنعت ، روزگار اور آواز سب بند ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا ، اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ دس ماہ میں کتنے سوال علیمہ باجی ، جہانگیر ترین اور بی آر ٹی کی ٹیم سے کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا ، اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں تقریر میں یہ بھی بتاتے 10 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ترقی 2.9 اور مہنگائی تیرا فیصد ہو گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کے دس ماہ میں پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ کے چور ہونے کی وجہ سے عوام نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں