امریکی صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا ،فوادچودھری

منگل 23 جولائی 2019 20:35

امریکی صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا ،فوادچودھری
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کا بڑا دن تھا۔

(جاری ہے)

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کشمیر اور افغانستان پر امریکی صدر پاکستان کے موقف کی اس طرح تائید کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی میڈیا غصے میں ہے۔ عمران خان نے ا?ج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ طویل مدت معاملات میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں