موجودہ حالات میں سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، فواد چوہدری

فیصلے سے ظاہرہوتا ہے سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات کیسے ہیں ، وفاقی وزیر

منگل 20 اگست 2019 15:33

موجودہ حالات میں سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بہت ضروری تھی۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر میں کرتارپورراہداری کھل رہی ہے، مدت ملازمت میں توسیع اہم ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی موجودہ صورت حال میں اہم ہیں، افغانستان میں قیام امن اورطالبان سے امریکی مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بہت ضروری تھی، فیصلے سے ظاہرہوتا ہے سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات کیسے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں