مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کل نیو یارک روانہ ہوں گے

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:14

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کل نیو یارک روانہ ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) بھارتی فورسزکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری چار روزہ دورہ پر کل جمعہ کو نیو یارک روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی زلفی بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد سے قبل مختلف لابیز سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے وہ بھارتی فورسز کے محاصرے میں ہیںجس کے خاتمے کے لئے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں