بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، ایڈمرل ظفر محمود

پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،اس کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اور ترسیل بحر کی اختتامی تقریب سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:01

بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، ایڈمرل ظفر محمود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود نے کہاہے کہ بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے،پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اور ترسیل بحر کی کراچی میں اختتامی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

ترجمان کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ نیول چیف نے کہاکہ جنگی مشقوں کا انعقاد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے کہاکہ بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ امیر البحر نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور پیش کی جانے والی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں بھرپور شرکت پر نیول چیف نے آرمی، ائیر فورس اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں