قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاک افغان سرحد پر دھماکے میں میجر اور سپاہی کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:45

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاک افغان سرحد پر دھماکے میں میجر اور سپاہی کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاک افغان سرحد پر دھماکے میں میجر اور سپاہی کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین گزشتہ روز مادر وطن کی عزت اور حفاظت پر قربان ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ہمارے شہید قوم کے سر کی چادر ہیں، ان کا شوق شہادت اور جذبہ ایمانی ہی ہماری اصل قوت ہے، میجر عدیل شاہد کا کردار قابل رشک ہے، ان کی شہادت یقینا بارگاہ خداوندی میں ان کے مرتبے مزید بلند کرگئی ہے، شہید میجر عدیل کی اہلیہ کو اپنی بیٹی سمجھتا ہوں، ان کے غم میں شریک ہیں، سپاہی فراز حسین شہید سمیت تمام شہداء کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ انہوں نے اللہ رب العزت سے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں