وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے دورے پرجائیں گے
وزیراعظم ایران کا کامیاب دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور منگل کو سعودی قیادت سے ملنے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوجائیں گے
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 23:58
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کا اجلاس اب منگل کی بجائے کل پیر کے روز ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان آج ایران سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔ دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تہران کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وزیراعظم کا دورہ تہران خلیج میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے اقدامات کا حصہ ہے۔ دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے صدر روحانی کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تاریخی، ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ خلیج کی موجودہ صورتحال میں فوجی ٹکراؤ سے بچنے ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کومزید مستحکم کیا جائےگا۔ ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی ہمیشہ ترجیح رہی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے سہولتکاری کا کردارادا کرنے کیلئے تیارہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تمام فریقین تعمیری بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 68 روز سے لاک ڈاؤن ہے۔ بھارت کے5 اگست کے غیرقانونی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کوشدید خطرات لا حق ہیں۔ یاد رہے کہ نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی کے دوران وزیراعظم کے خطاب سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، اور ان سے ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کو کم کرنے اور معاملات کو سلجھانے کی بات کی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس وقت کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے مدد مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ایران، سعودی عرب معاملات کو سلجھائے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کروائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا