چیئرمین نیب نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دےدی

سابق وفاقی وزیرکے خلاف نئی انکوائری آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں کی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 اکتوبر 2019 12:59

چیئرمین نیب نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دےدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اکتوبر ۔2019ء) چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مسلم لیگ نون کے راہنما احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی ، احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے راہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے‘ نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے انھوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقے میں بین القوامی سر حد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800سو میٹر دور ہے.

ذرائع کے مطابق کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہیں جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا. دوسری جانب وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو 70 ارب کا نقصان پہنچایا.

واضح رہے کہ جولائی میں نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں احسن اقبال نے نیب میں بیان ریکارڈ کراوایاتھا، سابق وفاقی وزیر پر الزام ہے انھوں نے اپنے حلقہ میں پاک بھارت سرحد سے بہت قریب مہنگا منصوبہ بنوایا. نون لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے، نیب ٹیم نے احسن اقبال سے منصوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی اور سوالنامہ دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی کی تھی. احسن اقبال نے کہا تھا نیب نے کہا ہے ہمارے پاس کیس ہے اس کے حوالے سے تفصیلات دیں تو نیب بھی الزامات کی کاپی فراہم کرئے، وزیر اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کی حیثیت سے احسن اقبال نے3ہزار ارب کے منصوبوں کی نگرانی کی تھی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں