بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما عمر خطاب کے گھر کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنانے کی مذمت

خیبرپختونخواہ کے سلیکٹڈ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت حملہ آوروں کے لیئے سہولت کاری کے مترادف ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما عمر خطاب کے گھر کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے سلیکٹڈ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت حملہ آوروں کے لیئے سہولتکاری کے مترادف ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمر خطاب کو مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں، ان کے گھر کو چوتھی بار نشانہ بنایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ عمر خطاب اور ان کے اہلخانہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے سلیکٹڈ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت حملہ آوروں کے لیئے سہولتکاری کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو جہاں موقع ملتا ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمر خطاب نڈر اور ثابت قدم رہنما ہیں، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے عمر خطاب کے بھائی کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔پی پی پی رہنما و پی کی-79 کے ٹکٹ ہولڈر عمر خطاب کے گھر کو چوتھی بار آئی اِی ڈِی سے نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں