دھرنے کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کارروائی بھی ہوگی،

وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:16

دھرنے کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کارروائی بھی ہوگی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھرنے کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کارروائی بھی ہوگی، وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز علمائے کرام کو مدعو کیا تھا اور آج اس حوالے سے میڈیا میں ملاقات کے حوالے سے حقائق کے برعکس خبریں شائع ہوئیں جس کی وضاحت ضروری تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی سخت نوٹس لیا ہے، وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی بد انتظامی کا شکار ہو رہے ہیں،سندھ حکومت نے مقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں کی، مقررہ وقت میں گندم نہ خریدنے کی وجہ سے سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھی، وزیراعظم نے ای سی سی کو مؤثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی گئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اوقاف اراضی کے حوالے سے وفاق اور صوبے ملکر لائحہ عمل تیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی آڑ میں انتشار کی کوئی اجازت نہیں دے گا ،اگر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کاروائی بھی ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں