مولانا مظلوم ورکروں کو پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں،فردوس عاشق

اپنی جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں،ٹوئٹ

منگل 12 نومبر 2019 23:28

مولانا مظلوم ورکروں کو پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں،فردوس عاشق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ مظلوم کارکنوں کو بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی مرتبہ حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔انہو ںنے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰں مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ مظلوم کارکنوں کو بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں، غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں،آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں