ایسا شخص جو خود ضمانت پر ہے، جسکا بیٹا اور داماد فرار ہیں، جس کے بھائی کا سمدھی فرار اور بیٹے اشتہاری ہیں وہ کرپشن کے مجرم کا گارنٹر بن گیا: مراد سعید

پورا ملک ذاتی عیاشیوں کیلے گروی رکھنے والے اپنی گارنٹی کیلے اپنی ذاتی جائداد رکھنے تک کو تیار نہیں، یہ کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ وفاقی وزیرِ مواصلات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 16 نومبر 2019 22:34

ایسا شخص جو خود ضمانت پر ہے، جسکا بیٹا اور داماد فرار ہیں، جس کے بھائی کا سمدھی فرار اور بیٹے اشتہاری ہیں وہ کرپشن کے مجرم کا گارنٹر بن گیا: مراد سعید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت دینے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا شخص جو خود ضمانت پر ہے، جسکا بیٹا اور داماد فرار ہیں، جس کے بھائی کا سمدھی فرار اور بیٹے اشتہاری ہیں وہ کرپشن کے مجرم کا گارنٹر بن گیا، پورا ملک ذاتی عیاشیوں کیلے گروی رکھنے والے اپنی گارنٹی کیلے اپنی ذاتی جائداد رکھنے تک کو تیار نہیں ہیں، یہ کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ مراد سعید نے اپنے ٹویتر پیغامات میں کہا کہ میرےپاکستانیوں! عمران خان ایک سال میں اس ملک کو درست سمت دے چکے جہاں35 سال حکومت کرنے والے اپنے علاج کیلےایک ہسپتال نہ بنا سکے بلکہ پورا ملک ذاتی عیاشیوں کیلے گروی رکھنے والے اپنی گارنٹی کیلے اپنی ذاتی جائداد رکھنے تک کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

 
 
 
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق نواز شریف کو علاج کیلئے اجازت 4ہفتوں کیلئے بیرونِ ملک رکنے کی اجازت ہوگی لیکن اس مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین کے سامنے 5نقاط رکھے گئے جس کے بعد اب ایڈمنی بانڈ کی شرط کو معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے اور انہیں بغیر کسی شرط کے بیرونِ ملک جانے دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نواز شریف کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا اور درخواست پر سماعت جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین صورتحال کے مطابق نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر دل میں تکلیف شروع ہو گئی ہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو تکلیف زیادہ ہوئی تو ان کی بیرونِ ملک روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں