وزیر اعظم عمران خان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں،

شہباز شریف کے غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبات کو قبول نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:31

وزیر اعظم عمران خان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کے غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبات کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کو اب چار سال انتظار کرنا چاہئے، انہیں جمہوری حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مایوسی ہوگی،ناندرون خانہ تبدیلی کے بارے میں شہباز شریف کے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ پہلے اپنی پارٹی میں اندرون خانہ تبدیلی لائیں وہ خود مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، انہیں اپنی پارٹی میں فیصلہ لینے کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان بلیک میلنگ ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام سے ہمدردی حاصل کرنا اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں یاد رکھانا چاہیے کہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے انہیں یکسر مسترد کردیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی مخلص قیادت کو ووٹ دیئے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ذمہ داری پوری کریں اور انہیں تحریک انصاف کی منتخب جمہوری پارٹی قیادت کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا جب اپوزیشن لیڈر اقتدار میں ہوتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن جب وہ اقتدار سے باہر ہو کر وہ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ماضی میں (ن ) لیگ کی کرپشن سے مایوس ہے اور منفی ایجنڈوں کے پیچھے حقیقت کو جانتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوانی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حزب اختلاف کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہو گی اور انہیں یقینی طور پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔نانہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنی منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے معاملات پر پردہ ڈالنا چا ہتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں