وزیراعظم عمران خان، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے سرگرم ہوگئے
عمران خان نے نوازشریف کی واپسی کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو ٹاسک سونپ دیا کہ ہائیکورٹ کو خط لکھیں، نوازشریف 4 ہفتوں کیلئے لندن گئے تھے، لیکن تاحال واپسی کے آثار نظر نہیں آرہے۔ وزیراعظم عمران خان
ثنااللہ ناگرہ منگل 10 دسمبر 2019 20:27
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت توانائی سے تفصیلی بریفنگ لی۔
وزیرتوانائی نے بتایا کہ جب ہم آئے تو سرکلرڈیبٹ میں کس طرح کمی کی۔ جس ریٹ پر بجلی پیدا کی جارہی تھی اور بجلی خریدی جارہی تھی۔ اس میں ٹیرف کا فرق تھا، اس کو دیکھا گیا اور گردشی قرضوں کی رقوم کو کم کرکے 12 ارب پر لایا گیا۔ حکومت نے گھریلوصارفین کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کی مد میں ریلیف دینے کیلئے اب تک 242 ارب کی سبسڈی دی ہے۔ صنعت کو کھڑا کرنے کیلئے 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ زرعی شعبے کو 100ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سبسڈی میں ہمارے گھریلوصارفین کیلئے 45 ارب کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے لائن لاسز کم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔منسٹری آئل اینڈ گیس نے بتایا کہ گیس اور پٹرول کے شعبے میں حکومت کو 181ارب کا خسارہ ورثے میں ملا۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ہدایت کی سردیوں میں گیس کی سپلائی بحال رکھی جائے۔ گیس کی مد میں 19 ارب کی سبسڈی دی گئی۔اگلے سال گیس میٹرز بنانے کا کارخانہ فعال بنایا جائے گا۔ کابینہ نے ہندوستان کی لوک سبھا نے ایسا قانون پا س کیا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ہندورہتے ہیں وہ ہندوستان میں آکر شہریت لے سکتے ہیں، دراصل درپردہ ان ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا ہے۔ کابینہ نے اس قانون سازی کی شدت سے مذمت کی ہے۔یہ آرایس ایس کے نظریے کے ایجنڈے کو ترویج دینے کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں قانون سازی کے عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایسا قانون لایا جائے کہ وہ لوگ جو سزیافتہ ہیں ، اور کرپشن کیسز میں سزائیں پانے کے بعد وکٹری کے نشان بنا کرمیڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ جو لوگ پاکستان کو مطلوب ہیں وہ میڈیا پر آکر انٹرویو دیتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں۔ وزیرقانون کو قانون سازی کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے، معاشرے میں سچ اور جھوٹ کا فرق کرنا ہوگا۔ چور ڈاکو قوم کے ساتھ ناانصافی کرنے والے افراد مسیحا کی صورت میں میڈیا کی زینت بنیں گے تو معاشرہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اورمتعدد وزراء نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
وزیرداخلہ ایوان میں کیوں نہیں آتے، خالد لوند
ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر، اٹارنی جنرل کو نوٹس
مٹیاری،بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ