وزیر اعظم کابھارت کی جانب سے انتہا پسندانہ اقدامات پر برہمی کا اظہار

ہندو بالادستی کے ایجنڈے میں پاکستان کو دھمکیوں کے سنگین نتائج ہوں گے،وزیر اعظم

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:19

وزیر اعظم کابھارت کی جانب سے انتہا پسندانہ اقدامات پر برہمی کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے انتہا پسندانہ اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت میں بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈے کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہندو بالادستی کا ایجنڈا کشمیر کے غیرقانونی قبضے اور محاصرے سے شروع کیا گیا، اس بالادستی کے ایجنڈیکا نیا قدم شہریت کا متنازع بل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے میں پاکستان کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لیکن اس کے نتیجے میں خونریزی اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا۔انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہجوم کے ذریعے قتل کیا جاتا ہے، اس سے پہلے مزید تاخیر ہو عالمی برادری ہندو بالا دستی کے ایجنڈے کو روکنے کے لیے حرکت میں آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں