عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے کبھی کوئی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریں گے،
موڈیز نے موجودہ حکومت کے دور میں معاشی اشاریوں میں بہتری کو سراہا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 جنوری 2020 16:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جس ڈیٹا کی بنیاد پر انڈیکس ترتیب دیتی ہے اس کو ترتیب دینے والے افراد اور جہاں سے وہ ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں ان تمام کا آپس میں گٹھ جوڑ عوام کے سامنے لانا ضروری ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سابق سربراہ کو نوازنے کے لئے سابق ادوار میں (ن) لیگ کی قیادت اور حکومت نے سفیر کے عہدے پر تعینات کیا ، ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے ان کے اس عہدے کی مدت میں توسیع نہیں کی اور وہ اپنے وقت پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ اس رپورٹ کو کون مانے گا جس میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ کرپشن مشرف دور میں ہوئی، پھر عمران خان کے دور کو زیر بحث لایا گیا اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کا نمبر اور (ن) لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن ہوئی، یہ رپورٹ پڑھ کر صرف آپ ہنس سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کو پاکستان کی عدالتیں کرپشن کنگز قرار دے رہی تھیں اور جن کرپشن کنگز کے مختلف کارنامے اور سیاہ کاریاں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کی جماعتوں کو اس رپورٹ میں کلین چٹ دی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ رپورٹ نہیں، متعصبانہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں جو کہ مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے انہیں دیا ہے اس پر من و عن عمل ہو گا اور پاکستان کو صاف و شفاف بنانے کیلئے وہ ہر فورم پر اپنے عمل اور اپنی پالیسی سے جدوجہد کرتے رہیں گے، یہ کرپشن زدہ نظام اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا ایک منظم نیٹ ورک ہے جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے اور ہر جگہ ان کے آلہ کار ہیں جو ان کی سیاہ کاریوں کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے نہ کبھی سمجھوتہ کیا اور نہ آئندہ کریں گے، کرپشن کنگز ٹرانسپیرنسیانٹرنیشنل کی رپورٹ کو اپنے گناہ چھپانے کیلئے آڑ کے طور پرا ستعمال کر رہے ہیں جس میں انہیں مایوسی ہو گی، موڈیز موجودہ حکومت کے دورم میں معاشی اشاریوں میں بہتری کی نہ صرف تائید کر رہی ہے بلکہ اس کو سراہا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر وزیراعظم اور موجودہ حکومت پر تنقید کر رہی ہے،تنقید کرنے والوں میں وہ جماعت بھی شامل ہے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے، وہ جماعت شاید اپنے آپ کو پاکستان سے الگ تصور کر رہی ہے، سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کریڈیبلٹی کا تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن فری بنانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے، کرپشن کرنے والے منظم گروہ ہیں جو مل کر کرپشن کرتے ہیں، کرپشن کنگز ٹرانسپیرنسی رپورٹ کو کرپشن چھپانے کیلئے آڑ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان آج کل منظر نامہ سے غائب ہیں، ڈاکٹر عدنان ہمیں لمحہ بہ لمحہ میاں نواز کے پلیٹس لیٹس سے آگاہ کرتے تھے، اب ڈاکٹر عدنان ایسے ملک میں ہیں جہاں ایڈوانس مشینری اور لیبارٹریز ہیں، ڈاکٹر عدنان یوکے کی کسی لیبارٹری سے میاں نواز شریف کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسیانٹرنیشنل کے تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں، گزشتہ حکومتیں اپنی حمایت میں ایسی رپورٹس لکھواتی رہیں، عوام ایسی رپورٹس کا مذاق اڑا رہے ہیں، دنیا نے پاکستان کی موجودہ قیادت کو سراہا ہے، اس قسم کی رپورٹس دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی، حکومت کے خلاف پلانٹڈ رپورٹ شائع کی گئی، کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈوریں ہلا رہے ہیں۔ میڈیا کے بارے میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کپیٹل ٹی وی ہو یا کوئی بھی چینل ہو کسی کو حق نہیں کہ کسی کا حق مارے، پیمرا جب لائسنس دیتا ہے تو یقینی بناتا ہے کہ کیا ادارہ مالی طور پر مضبوط ہے کہ تنخواہیں دے سکے، ایسا لائحہ عمل بنا رہے ہیں کہ پیمرا ایسے چینلز کو بند کرکے قانونی کارروائی کرے، کیمرہ مین کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے، میں گزشتہ روز صحافیوں کے احتجاج میں شامل نہیں ہو سکی، مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ملنی چاہئے، اگر کوئی ادارہ تنخواہ نہیں دیتا تو ناانصافی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے، کوشش کریں گے حکومت ایسی ناانصافی پر کوئی قانونی لائحہ عمل بنائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایس ای سی پی اور اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر ورکشاپ
6 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر ..
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی ..
پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
ڈیجیٹل آپریٹرجاز کی ہزاروں طلباء کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ..
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا برٹش کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان