چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میںکئی بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘

منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

پیر 27 جنوری 2020 12:30

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میںکئی بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میںکئی بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ، پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

سی پیک حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے نہایت سود مند ثابت ہورہا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت کئی پراجیکٹس کے کام تیزی سے جاری ہے ، بڑے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے وقت ضرور درکار ہوگا لیکن اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں پائیدار ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی تعمیر و ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے متعلق اقدامات، حکومت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے شعبے کی بہتری پرخاص توجہ دے رہی ہے جس کے سبب صوبے میں تکنیکی اداروں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ان تکنیکی اداروں کے قیام سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں