ث* جرمن سفیر کی چیف وھپ حکومتی پارٹی ، ملک محمد عامر ڈوگر سے ملاقات

uقومی اسمبلی میں چیف وھپ کے کردار کے متعلق انہیں آگاہ کیا

پیر 24 فروری 2020 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) جرمنی کے سفیر نے چیف وھپ حکومتی پارٹی ، ملک محمد عامر ڈوگر سے پارلیمنٹ ہائوس میں واقع ان کے چیمبر میں ملاقات کی،جرمنسفیرکا پارلیمنٹ ہائوس میں خیر مقدم کیا گیا اور عزت و احترام سے چیف وھپ کے چیمبر میں لایا گیا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے سفیر جمہوریہ جرمنی کا والہانہ استقبال کیا اور قومی اسمبلی میں چیف وھپ کے کردار کے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

دونوں شخصیات نے ملکی و غیر ملکی صورتحال پر بات چیت کی۔ چیف وھپ نے آزادی صحافت ، ملکی اقتصادی صورتحال ، آئی ایم ایف پروگرام آئندہ بجٹ پر معزز سفیر کو بریف کیا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مہنگائی پر جلد قابو پانے کی توقع کا اظہار کیادونوں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے سفیر نے وزیر اعظم پاکستان کی دیانت و امانت کی تعریف کی اور اس امر کا برملا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کی دیانت داری شک و شبہ سے بالاتر ہے اور اٴْن کے ناقدین بھی اس امر کے معترف ہیں۔دونوں شخصیات نے حکومت و حزب اختلاف کے درمیان قانون سازی پر تعاون پر خصوصی گفتگو کی اور چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت پر حزب اختلاف کے حکومت کے ساتھ تعاون کو سراہا۔

ملک محمد عامر ڈوگر نے اس امکان کا اظہار کیا کہ نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر بھی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان تعاون بعید از قیاس نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے احتساب کے بیانیہ پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اپوزیش کی ہر جائز اور معقول تجویز پر ہمیشہ سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

چیف وھپ نے سفیر موصوف کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس امر کااظہار کیا کہ دونوں ملکوں میں ثقافت ، سیاحت ، صنعت اور سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش ہے۔ اور موجودہ پارلیمان اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ موجودہ جرمنی پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کو مزید متحرک کیا جا سکتا ہے۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے اٴْن سے درخواست کی کہ مسئلہ کشمیر کے جامع ، منصفانہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے جرمنی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(Brexit) کے بعد جمہوریہ جرمنی کا کردار میں مزید وسعت آ گئی ہے۔ جس کو عالمی امن خصوصاً بر صغیر پاک و ہند میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے امکانات کو کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ سفیر موصوف نے یاد دلایا کہ جرمنی کی چانسلر نے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا برملا اظہار کیاتھا۔ملک عامر ڈوگر نے سفیر محترم کو ملتان آنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی اور یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے اس عظیم تاریخی شہر کا پہلی فرصت میں دورہ کریں گے اور چیف وھپ کی میزبانی سے لطف اندوز ہونگے۔ چیف وھپ نے سفیر محترم کو ملتانی سوغات سوہن حلوہ پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں