800 میگا واٹ کا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیڈول کے مطابق 2025 ء میں مکمل ہوجائے گا

منگل 25 فروری 2020 12:08

800 میگا واٹ کا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیڈول کے مطابق 2025 ء میں مکمل ہوجائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) 800 میگا واٹ کا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیڈول کے مطابق 2025 ء میں مکمل ہوجائے گا۔ واپ-ڈا ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2ملین ایکڑ فٹ ہوگی، منصوبہ سے نیشنل گرڈکو سالانہ 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی اورساتھ ہی پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے علاوہ 16 ہزار 7 سو ایکڑ نئی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً51 ارب 60 کروڑروپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے۔ مہمند ڈیم اپنی ساخت کے اعتبار سے پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے، منصوبے کے لئے تمام ترجیحی اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور اِس حوالے سے مقامی قبائل، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کا تعاون مثالی ہے۔ واپڈا مقامی لوگوں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے منصوبوں پر 4 ارب 53 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں