وزارت توانائی وزیراعظم عمران خان کو(کل) بجلی کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان پیش کرے گی

منگل 25 فروری 2020 21:25

وزارت توانائی وزیراعظم عمران خان کو(کل) بجلی کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان پیش کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وزارت توانائی وزیراعظم عمران خان (کل) بدھ کو بجلی کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا جس میںوزارت توانائی بجلی کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معاو ن خصوصی برائے اطلاعات نے بتایاکہ کنڈا وائرس کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے،پاکستان کے پانچ سو فیڈروں سے کنڈا سسٹم کو ختم کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف اٹھاون ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تین سو یونٹ کے صارفین کے لیے حکومت 162 ارب کی سبسڈی کو یقینی بنا رہی ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود بجلی اور گیس کی قیمتیں مستحکم رکھی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں