اقوام متحدہ نے کورونا پر رکن ممالک کے سائنس وزراء کا اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 26 مارچ 2020 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) اقوام متحدہ نے کورونا پر رکن ممالک کے سائنس وزراء کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس 30 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے سائنس کے وزراء، دنیا بھر سے سائنس دان اور سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سائنس کی مدد سے کورونا سے بچائو پر تجاویز دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں دنیا بھر میں ڈیٹا اور سائنسی معلومات کی فوری اور مساویانہ شراکت کو ممکن بنانے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل یونسکو وبائی امراض سے بچائو پر لائحہ عمل دیں گے۔ تمام وزراء اس تناظر میں پالیسی اور اسباق پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرینگے۔ عالمی سطح کے مشہور، نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کورونا پر اپنے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں