کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ، رانا ثناء اللہ

ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ،سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے، بیان

ہفتہ 6 جون 2020 15:04

کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرر یلوے کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ،ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ،سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے ۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے ،کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے ،کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے ،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے ،اور اس کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اپنی تباہ سیاسی گاڑی کو غداری کے ریگ مار سے روز چمکاتا ہے ،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی ،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر راولپنڈی کے شیطان اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں