پاکستان بھی چین سے پیچھے نہ رہا، صرف 40 روز میں جدید ترین آئیسو لیشن ہسپتال تعمیر کر لیا گیا

اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتال مکمل کیا گیا ہے، ہسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کریں گے: وفاقی وزیر اسد عمر

اتوار 5 جولائی 2020 11:31

پاکستان بھی چین سے پیچھے نہ رہا، صرف 40 روز میں جدید ترین  آئیسو لیشن ہسپتال تعمیر کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان بھی چین سے پیچھے نہ رہا، صرف 40 روز میں جدید ترین آئیسو لیشن ہسپتال تعمیر کر لیا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتال مکمل کیا گیا ہے، ہسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ این آئی ایچ میں نو تعمیر آئیسولیشن اینڈ اسپیشل ٹریٹمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اسدعمر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتال مکمل کیا گیا ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس اسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ملک میں صحت کی سہولیات میں اضافہ ہورہاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو اس کی سزا بھی ملے گی، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، عید پر گلے نہ ملنے سمیت چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں کیوں کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مشکل وقت میں تمام پاکستانی ایک ہوجاتے ہیں، احتیاطی تدابیرپرعمل کرناکوئی مشکل کام نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران روزگار کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام طبی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،جب بھی ملک کو مشکلات پیش آیا پاکستانی عوام ایک قوم بن گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں