ٹیوب ویل کو سبسڈی کی فراہمی صوبوں سے مشاورت کے ساتھ کی جائے گی،عمر ایوب
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو جلد لائحہ عمل تیار کنے کی ہدایت کی ہے،ٹیوب ویل پر اس وقت پانچ اعشاریہ تین فلیٹ ریٹ سبسڈی ہے،ٹیوب ویل پر سبسڈی برقرار رکھنے کیلئے انتیس ارب روپے درکار ہیں، قومی اسمبلی میں توجہ دلائونوٹس پر جواب کسانوں کا مسئلہ بہت اہم ہے یہ مسئلہ حل کریں، کسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیج رہا ہوں، اسد قیصر زراعت کا مسئلہ ادھر کمیٹیوں میں نہ بھجیں ،آپ جاتے جاتے کچھ کر جائیں ،اگر زراعت کا کچھ نہ کیا تو بھوک پھیلے گی، راناتنویرحسین
جمعہ 10 جولائی 2020 14:21
(جاری ہے)
عمر ایوب نے کہاکہ ٹیوب ویل کو سبسڈی کی فراہمی صوبوں سے مشاورت کے ساتھ کی جائے گی۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو اس ضمن میں جلد لائحہ عمل تیار کنے کی ہدایت کی ہے،ٹیوب ویل پر اس وقت پانچ اعشاریہ تین فلیٹ ریٹ سبسڈی ہے،عمر ایوب نے کہاکہ ٹیوب ویل پر سبسڈی برقرار رکھنے کیلئے انتیس ارب روپے درکار ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز کے بھاری بلوں کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پر اسد قیصر نے کہاکہ کسانوں کا مسئلہ بہت اہم ہے یہ مسئلہ حل کریں ۔ عمر ایوب نے کہاکہ وزیر اعظم نے دوٹوک کہا ہے کہ زراعت سب سے اہم ترجیح ہے ۔ حاجی فقیر احمد نے کہاکہ کسانوں کی فصل گزر جاتی ہے مگر ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے پر بھی کنکشن نہیں ملتا۔ عمر ایوب نے کہاکہ کنکشن کے معاملے میں بروقت کنکشن کی پالیسی بنائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھیج رہا ہوں ، اسد قیصر نے کہاکہ دس روز میں اس سارے معاملے کا حل نکالیں۔ خواجہ شیراز نے کہاکہ وزیر اعظم نے پانچ روپے پینتس پیسے فی یونٹ کہا تو بیوروکریسی کیوں رکاوٹیں ڈالتی ہے ،یہ یونٹ دس روپے تک جا پہنچتا ہے ،اپنے وزیر اعظم کی بات کو پورا کریں اور سب کی عزت بڑھائیں ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ سپیکر صاحب، آپ کی سربراہی میں زراعت کے لئے بڑی کوشش کی مگر نتیجہ کچھ بھی نہیں ،بھارت میں کسانوں کوبجلی فری ملتی ہے ، کھاد پر آدھے پیسے بھارت کی حکومت دیتی ہے ،بھارت میں بیج اچھے دیئے جارہے ہیں ،ہمارے ہاں بیج کا کچھ نہیں ہورہا ،زراعت کا مسئلہ ادھر کمیٹیوں میں نہ بھجیں ،آپ جاتے جاتے کچھ کر جائیں ،اگر زراعت کا کچھ نہ کیا تو بھوک پھیلے گی۔ سید نوید قمر نے کہاکہ زراعت کے معاملے میں کیو بلاک کی دلچسپی نہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ وزیراعظم نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ہدایت کی ہے کہ انہیں ہر حالت زراعت کو بڑھانا ہے،مشیر خزانہ کو ٹائم لائن بھی دی گئی تھی۔سید نوید قمر نے کہاکہ زراعت کا مسئلہ صرف وزیر اعظم ہی حل کرسکتے ہیں، سپیکر صاحب آپ ہی وزیر اعظم کو قائل کرسکتے ہیں،وزیر اعظم کو قائل کریں اور متحرک کردار کی درخواست کریں۔ عمرایوب نے کہاکہ سپیکر صاحب ،آپ بھی وزیر اعظم سے درخواست کریں ۔ نواب شیرو وسیر نے کہاکہ کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے چالیس سال سے کان پک گئے ہیں، رانا تنویر حسین کہہ رہے تھے جاتے جاتے کچھ کر جائیں ہم کہتے ہیں ہم آتے آتے کچھ کرکے ہی آئیں گے ،صنعت کے کروڑوں روپے کے بجلی بل پر میٹر نہیں اترتا ،کسان کے دوہزار روپے نادہندگی پر میٹر اتار لیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسفارمر کے پیسے کسان دیتا ہے تو واپڈا اسے کیسے اتار لیتا ہے ۔ عمرایوب نے کہاکہ بجلی کمپنیوں کو کہہ دیا ہے وہ کسانوں کا فورا میٹر نہیں اتاریں گے ،اسد قیصر نے کہاکہ تمام بجلی کمپنیوں کے ساتھ کسان تنظیموں کی ملاقات کرائیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی