یوم شہداء پر ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنا کشمیریوں کو رنج پہنچانے کی بات ہے،خواجہ آصف

ہم کن شرائط پر انڈیا سے ٹریڈ کھول رہے ہیں، ٹرانزٹ ٹریڈ کے کھولنے کی تفصیل ایوان میں بیان کی جائے ایسی کوئی تجویز تھی تو تھوڑا آگے کرتے ،اس دن کا چناؤ کیوں کیا گیا ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 14 جولائی 2020 22:41

یوم شہداء پر ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنا کشمیریوں کو رنج پہنچانے کی بات ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ آذان دیتے ہوئے 22 کشمیری شہید کیے لیکن انہوں نے آزان مکمل کی، کشمیر کی تاریخ میں یہ ایک بڑا دن ہے میں کشمیر کی بات کر رہا ہوں، کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اپنی گفتگو میں مصروف ہیں،کشمیریت پاکستانیت سے پہلے کی شناخت ہے،اس دن کو ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنا کشمیریوں کو رنج پہنچانے کی بات ہے،ہم کن شرائط پر انڈیا سے ٹریڈ کھول رہے ہیںاس ٹرانزٹ ٹریڈ کے کھولنے کی تفصیل ایوان میں بیان کی جائے،جو ہندوستان اسوقت مسلمانوں کیساتھ کر رہا ہے کشمیر میں دس لاکھ فوجی ہیں،ایسے ماحول میں اس چیز کی کیا ضرورت تھی،اگر کوئی ایسی تجویز تھی تو تھوڑا آگے کرتے اور ایوان کو آگاہ کیا جاتا،اس دن کا چناؤ کیوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہداء کشمیر کے روز ہم نے بھارت کے ساتھ افغاں ٹرانزٹ کھول دی کشمیریوں کی جدوجہد پاکستان کی آزادی سے پہلے کی ہے،تجارت کے آغاز کے لیے اسی دن کا انتخاب کیوں کیا گیا،یہ تجارت کن شرائط پر شروع کر رہے ہیں،یہ تجارت پہلے بھی ہوتی رہی ہے مگر اسی دن کو اعلان کرنا کیوں ضروری تھا،بھارت جس طرح مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے پوری دنیا کے سامنے ہے، مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوجی تعینات ہیں،اگر یہ افغان امن کے لیے کیا گیا تو اس میں تھوڑی تاخیر کی جاسکتی تھی۔ ظفر ملک/طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں