’کسی بھی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘
جے ایف17 تھنڈر کے ڈوئیل سیٹ ورژن اور بلاک3 طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 18:55
(جاری ہے)
پاک فضائیہ کے سربراہ نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ڈوئیل سیٹ ایئر کرافٹ کی آپریشنل صلاحیتوں کا خود جائزہ لیا۔
ایئر چیف نے فضائی اور زمینی عملے سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ جے ایف تھنڈر کے ڈوئیل سیٹ ورژن اور بلاک 3 طیارے کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاکستان ایئر فورس کو جدت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاک فضائیہ کا عملہ پاک فضائیہ کے بہادر جنگجوؤں کی میراث کے قابل فخر محافظ ہیں اور اس کا وہ گزشتہ سال مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) اور چین کی شراکت سے تیار کردہ دو سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے اپریل 2017 میں چین میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی تھی۔ چین کے ٹیکنیشنز کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو کہ آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان طیاروں کی تیاری کا آغاز 1999 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی آزمائشی 2003 میں کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دیگر ممالک کی دلچسپی کی بنیادی وجہ اس کی قیمت ہے جو کہ امریکی ایف 16 سے 16 سے 18 لاکھ ڈالر کم ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلحہ خریداری اس کی جارحانہ عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان ہندوستان کے مذموم اداروں سے مکمل آگا ہ ہے، جنگیں صرف اسلحے کے زور پر نہیں جیتی جاتیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کیخلاف 3محاذ کھولنے کا بھارت کا خواب پورا نہیں ہوگا، بھارت نے فرانس سے 5 رافیل طیارے خریدے ہیں، بھارت 500رافیل طیارے بھی خرید لے، ہم تیار ہیں، ہم محدود وسائل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ بھارت رافیل لے آئے یا ایس 400 ہم دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع