بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے . عمران خان

نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا.وزیر اعظم کی میاں محمود الرشید سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:05

بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے . عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہاﺅسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا. اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا‘وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی.

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اور صدر مملکت کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دی وزیراعظم نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا اور انہیں مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت جاری کی. وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم کریں وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیر اعظم اور صدر مملکت کے اخراجات کم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام تیز کر دیا.

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا جس کی وجہ سے سیکیورٹی، ملازمین،کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سابق صدور اور وزرا کا سرکاری ریکارڈ بھی وزیراعظم کو پیش کر دیا. سرکاری ریکارڈ کے مطابق صدور اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک صدر مملکت نے اپنی عزیزہ کا گھر صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیا بابر اعوان کی جانب سے پیش کیے گئے سرکاری ریکارڈ کے مطابق لاہور اور آبائی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر کے صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیا گیا، رورل سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے 2 صدر ہاﺅس ڈکلیئر کیے، ایک لاڑکانہ ریسٹ ہاﺅس اور دوسرا رتو ڈیرو کا بھٹو ہاﺅس ڈکلیر کیا گیا.

سرکاری ریکارڈ کے مطابق جنوبی پنجاب سے ایک سابق وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5 مقامات کو وزیراعظم ہاﺅس ڈکلئیر کیا، ایک سابق وزیراعلیٰ نے لاہور میں 7 مختلف کیمپ آفسز کو وزیراعلیٰ آفس ظاہر کیا ایک سابق وزیراعظم نے 83 کروڑ روپے صرف گھر کی دیوار پر لگا دئیے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں