آصفہ بھٹو زرداری کی والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

پیر 26 اکتوبر 2020 14:16

آصفہ بھٹو زرداری کی والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ۔ انہوںنے کہاکہ ہر بار جب بھی متعلقہ ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کیلئے آئیں، اس موقع کو ضائع نہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں