بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر

کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، علی امین گنڈا پور

پیر 26 اکتوبر 2020 14:16

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مزمت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے حوالے سے بین الاقوامی تقریری مقابلے کا انعقاد قابل ستائش ہیں، تقریری مقابلے کے شرکاء کو خوش آمد ید کہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر تقریری مقابلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ ایسے مقابلوں سے بین الاقوامی عوامی رائے عامہ کا بہتر اندازہ ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی،غیر قانونی قبضہ اور تسلط قائم ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کو برسوں سے اپنے خاوندوں سے متعلق کوئی اطلاق نہیں ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عزم و استقامت سے کھڑے ہیں ۔علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے ، بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو انتہائی قابل مذمت اقدامات اٹھائے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دھجیاں اڑائیں، بھارت اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے یہ اقدامات خطے میں سیکورٹی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دے رہے ہیں ، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کے ہندوتوا ہندوانتہا پسند پالیسز کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نریندر مودی کے ہندو انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کرتا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر سے متعلق جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے وڑن کو پوری دٴْنیا میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوششوں کے باعث آج دٴْنیا میں بھارتی نام نہاد سیکولیرازم اور جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا ہے، بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل سمیت دیگر غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیمیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک ہیں ، بھارت کی انتہا پسند پالیسیز پوری دٴْنیا کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔ وفاقی وزیر نے یورپی پارلیمنٹ،برطانوی پارلیمنٹرین،او آئی سی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بھرپور سپورٹ کو سراہا ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے متعلق حقوق کی آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رائے عامہ تیزی سے کشمیریوں کی حمایت میں بڑھ رہی ہے، عالمی رائے عامہ جلد اپنے معاشی،سیاسی مفادات کی حامل طاقتوں پر حاوی ہو گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ دٴْنیا میں انسانی حقوق کے معاملات کو ترجیجی دی جائے گی ، مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے مقابلوں کے توسل سیمقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو اٴْجاگر کیا جاسکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں