مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فٴْول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دیدی

منگل 27 اکتوبر 2020 21:52

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فٴْول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فٴْول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دیدی ۔ منگل کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاکہ ناموس رسالت کا پرزور حامی ہوں،مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتا ہوں ۔

درخواست میں کہاگیاکہ نیب ، ایف آئی اے سمیت پولیس کے متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے ۔ بیرسٹر جہانگیرخان جدون نے کہاکہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان کو کیپٹن صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں