آئین پاکستان(آرٹیکل 9)کے تحت ہر پاکستانی کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے، ڈاکٹر شہباز گل

منگل 24 نومبر 2020 23:43

اسلام آباد۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏آئین پاکستان(آرٹیکل 9)کے تحت ہر پاکستانی کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد،ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی داؤ پر نہیں لگاسکتا۔انہوں نے کہا کہ "جمہوریت کے جعلی علمبردار"اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیےآئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں