سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، شوکت عزیز

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو بڑے بھائی کی حیثیت حاصل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، انٹرویو پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہیں۔پاکستان ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، سابق وزیر اعظم

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، شوکت عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو بڑے بھائی کی حیثیت حاصل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، سعودی عرب کا شمار دنیا کے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔

شوکت عزیز نے کہا کہ ایران بھرپور تاریخ کا حامل ملک ہے، وہاں بہت سے سمجھ دار لوگ ہیں، ایران کو مذہبی قیادت فعال انداز میں چلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہیں۔پاکستان ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں