ْوفاقی پو لیس کا جرائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

اسلام آباد۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) وفاقی پو لیس کا جرائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جاری ، 10 جر ائم پیشہ عناصرکی گرفتاری عمل میں لا تے ہو ئے لا کھوں روپے ما لیت کی دو کا ریں ،دو مو ٹر سائیکل ، بھاری مقدار میں شراب، آ ئس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے کر ولا کا ر LRX-7038تھا نہ سول لا ین ساہیوال کی مسروقہ برآمد کرلی، جبکہ ملزم محمد وسیم سے سوزوکی کلٹس برآمد کرلی، تھا نہ کورال پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان فرمان اور عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا ، تھا نہ تر نو ل پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد علی سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، آ بپا رہ پولیس نے ملزم امتیا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب برآمد کرلی ، ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس نے تھا نہ بہارہ کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ابر ار حسین کے انکشاف پر آ لہ قتل با رہ بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم ریا ض مسیح سے 30لیٹر الکو حل شراب برآمد کرلی،گو لڑ ہ پولیس نے دو ملزمان عمر فاروق اور انیس سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمو نیشن اور 160گر ام آئس برآمد کرلی،، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں