بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں، سینیٹر شبلی فراز

یبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا، وزیر اطلاعات قوم نہیں بھولی جب آپ نے گندم کو ریلیز نہ کرکے گندم کی قلت پیدا کی اور سندھ کے عوام کو مہنگا آٹا بیچا، بلاول بھٹو ز رداری کو جواب

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:47

بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں، سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں،غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آپ اتنے لاعلم ہیں کہ نہیں پتہ کہ آپ کے اپنے صوبے میں دو ہزار 25 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے،اس میں 1784 ملین کیوبک فٹ سندھ استعمال کرتا ہے جبکہ 200 ملین کیوبیک فٹ پاور اور فرٹیلائزرز پلانٹس کو مہیا ہوتی ہے۔

صرف ایک سو دس ملین کیوبک فیٹ سندھ سے باہر جاتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ کے وزیر اعلی کیماتحت محکمہ خزانہ میں سوا 2 ارب کا فراڈ پنشنرز فنڈ میں سامنے آیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جعلی پنشنرز اور جعلی اکاؤنٹ بنا ئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ 95 فیصد جعلی بینک اکاؤنٹس کا کھرا آپ کے وزیر اعلی کے آبائی ضلع دادو میں جاتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ قوم نہیں بھولی جب آپ نے گندم کو ریلیز نہ کرکے گندم کی قلت پیدا کی اور سندھ کے عوام کو مہنگا آٹا بیچا۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر سوئس اکاونٹس بھرے اور سرے محل تعمیر کیے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دیں۔

انہوںنے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ پر ہونے والی تعمیروترقی وفاق کی جانب سے سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جب سیاست اہلیت کی بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔ اہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے،ذاتی مفادات کے دفاع کی تحریک میدانوں، مرکزی شاہراہوں سے سمٹ کر گلی محلوں اور تنگ و تاریک چوراہوں تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب آپ کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں