کشمیر میں آرایس ایس کے ایجنڈا کی تکمیل پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ، سینیٹر مشاہد حسین سید

یورپین کورٹ آف ہومین رائیٹس میں آر ایس ایس کے معاملہ کو اٹھایاجانا چاہیے حکومت مودی سرکار اور انکے دہشت گردانہ ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے،سینیٹ میں اظہار خیال

منگل 26 جنوری 2021 20:33

کشمیر میں آرایس ایس کے ایجنڈا کی تکمیل پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ، سینیٹر مشاہد حسین سید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ایوان بالا میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کشمیر میں آرایس ایس کے ایجنڈا کی تکمیل پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے ،یورپین کورٹ آف ہومین رائیٹس میں آر ایس ایس کے معاملہ کو اٹھایاجانا چاہیے،وہ انتہا پسند تنظیم ہے اور اس کا ایجنڈا بہت خطرناک ہے جس کو ناکام بنانا ہوگا،مشاہد حسین سید نے کہا کہ بہت بہت شکریہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اور نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ،جس کے پیش نظر آج بھی انڈیا خوف سے لرز رہا ہے،یہ کریڈت دو ہیروز کو جاتا ہے اور آج انکی بدولت پوری قوم کا مستقبل سیکیور ہے اور ہمارا بچہ بچہ ناز کرتا ہے کہ ہمارا دفاع الحمداللہ مضبوط ہے ،دوسری جانب انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مودی سرکار اور انکے دہشت گردانہ ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں