پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے، کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ،وزیر خارجہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2021 21:13

پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے۔وزیر خارجہ نے یہ بات اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ۔کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا ویکسین کے حصول کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں