وزارت آئی ٹی/ 4 ارب 80 کروڑ کے منصوبے

وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کی کاوشیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 مارچ 2021 11:13

وزارت آئی ٹی/ 4 ارب 80 کروڑ کے منصوبے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2021ء) وزارت آئی ٹی کے مختلف محکموں کیلئے تقریبا 4 ارب 80 کروڑ کے 7 پراجیکٹس کی منظوری۔ نظرثانی شدہ پراجیکٹس کی منظوری ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈی ڈی ڈبلیو پی و سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی، پلاننگ، فنانس ڈویژن، ایس سی او اور متعلقہ حکام کی شرکت۔

منظورشدہ پراجیکٹس وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کریں گے۔ منصوبوں سے 22 ہزار نوجوانوں کو تربیت اور 5 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی جاسکیں گی۔ منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے نہایت تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیمیافتہ افراد ٹیم کا حصہ بنائے جائیں گے۔ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اوراس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، شعیب صدیقی دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ اور اطراف کی آبادی کیلئے نیٹ ورکنگ پر 1580 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

گلگت میں 15 کنال پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر پر 298 ملین روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ فائیو جی ٹیسٹنگ کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر کے قیام کیلئے 6 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں سائبر سیکیورٹی پراجیکٹ کیلئے 1944 ملین کی منظوری دی گئی۔ سیئول معاہدے میں شامل ممالک کے مساوی ڈگری پروگرام کیلئے 143 ملین روپے کی منظوری۔ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کیلئے 367 ملین روپے منظور کیئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں