سپریم کورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاھ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

منگل 9 مارچ 2021 15:18

سپریم کورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاھ کی درخواست ضمانت مسترد کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) سپریم کورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاھ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ منگل کو جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ملزمان کے وکیل کامران مرتضی کی جانب سے ایک گواہ کی مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں ۔

(جاری ہے)

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ملزم کو تاخیری بنیاد پر ضمانت دی جائے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ حسین بخش بلوچ کے مطابق ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی،مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ ملزمان کے وکیل اگر چاہیں توضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، تاخیر ہونے کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ یاد رہے کہ ارشاد رانجھانی کو فروری 2019 میں کراچی میں قتل کیا گیا تھا ،قتل کے الزام میں قید یو سی چیئرمین رحیم شاہ نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں