سراج الحق کی جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

عالمی ادارے اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف پُرتشدد کارروائیوں سے روکنے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کریں،امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

سراج الحق کی جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوںسے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے اور نمازیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور قبلہ اوّل ہے، اسی سرزمین سے پیغمبر علیہ السلام معراج پر تشریف لے گئے تھے۔ سراج الحق نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں