کورونا کی تباہ کاریاں جاری ، ایک دن میں مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے ، جن مین سے مزید 3 ہزار 785 افراد میں عالمی وباء کی تشخیص ہوئی ، این سی او سی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 9 مئی 2021 10:37

کورونا کی تباہ کاریاں جاری ، ایک دن میں مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2021ء ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت تاحال برقرار ہے ، جس کی وجہ سے سے ملک بھر میں ایک دن میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے ، جن مین سے مزید 3 ہزار 785 افراد میں عالمی وباء کی تشخیص ہوئی ، اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی ، جب کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد8 لاکھ 58 ہزار25 ہو گئی ، ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے جن میں سے 4903 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 972 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، سندھ میں 3 لاکھ 91 ہزار 668 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں سامنے آنے والے کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار 324 ہے ، جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 842 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 77 ہزار 974 بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 9 ہزار 32 افراد عالمی وباء کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ میں سندھ میں کورونا کی وجہ سے 4 ہزار 726 افراد انتقال کرگئے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 588 بتائی گئی ہے ، جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 708 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 107 ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں اب تک کورون اکے باعث 507 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں