سینیٹر رحمان ملک کا الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر سے فوری اقدامات کا مطالبہ

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی شکایات سن کر ازالہ کرے، بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

سینیٹر رحمان ملک کا الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر سے فوری اقدامات کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سابق وزیرِداخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی شکایات سن کر ازالہ کرے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اورامیدواروں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلائے۔

انہوںنے کہاکہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو الیکشن کمیشن کیخلاف شور شرابہ اٹھے گا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن بتائے کہ انھوں نے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، دھاندلی کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے بارے عوام کو بتایا جائے، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر تمام جماعتوں کی اعلی قیادت سے ایک اجلاس بلائے۔ رحمن ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی شکایات سن کر ازالہ کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں