بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافی صلاح الدین حیدر کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافی صلاح الدین حیدر کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی صلاح الدین حیدر کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم صلاح الدین حیدر ایک کہنہ مشق صحافی تھے، ان کی شعبہ صحافت کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں