کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اپیل

بدھ 4 اگست 2021 13:12

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اپیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال سے عوام کیلئے پیغام میں کہاکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں میرا بہترین علاج ہورہا ہے،پوری قوم کا شکرگزار ہوں جس نے میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انہوںنے کہاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود مجھے ہسپتال داخل ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ عیدالاضحی پر کندھے سے کندھا ملا کر نماز عید ادا کی گئی،پوری قوم تمام جگہوں پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیلی ویژن پر طبی ماہرین اور علما لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں،ویکسینیشن سمیت تمام ضروری احتیاط کے باجود مجھے اور اہلیہ کو ڈیلٹا کورونا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان دو فیصد خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کو سب سے پہلے چین کے تعاون سے ویکسین لگی،آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں