حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر اتفاق، تمام صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 اگست 2021 16:32

حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 اگست 2021ء ) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا۔ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

کسی صوبے سے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پیش نہیں کی گئی۔آج ہونے والے اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء کی اکثریت نے سکول کھلے رکھنے کی تجویز پیش کی۔ تجویز پیش کی گئی کہ صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھی جائیں۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔سندھ نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بند رکھنے کی تجویز دی۔

ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف تادینی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔18 برس سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے بھی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئنندہ ہونے والے اجلاس میں کئے جائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سیدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں. صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں