فواد چوہدری کے بھائی کے پراسیکیوٹر نیب بننے پر اعتراض تو بنتا ہے
کابینہ میں بھی بات ہوئی، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارٹی کا تو منشور ہی یہی ہے کہ Conflict of interest ہم نہیں مانتے۔وفاقی وزیر شبلی فراز کا فواد چوہدری کے بھائی کا اہم عہدہ ملنے کے سوال پر جواب
مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 ستمبر 2021 10:52
(جاری ہے)
اس میں کوئی شک نہیں، ہمارٹی پارٹی میں آج بھی کابینہ میں یہ بات ہوئی۔اس تناظر میں اس اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جو ٹکراؤ سامنے آیا تھا وہ یہ تھا کہ پارلیمنٹ میں جو ممبران جن کی سینیٹ کی یا قومی اسمبلی کمیٹیز میں بیٹھتے ہیں اور ان کا مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے تو پرائم منسٹر نے کہا ہے ہماری پارٹی کا تو منشور ہی یہی ہے کہ Conflict of interest ہم نہیں مانتے،تو جب وہ کہہ رہے ہیں تو باقیوں کی تو کوئی حیثیت نہیں۔
کیا اس فیصلے پر نظرثانی ہونی چاہئیے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو مجھے نہیں پتہ لیکن میں نے وزیراعظم کا اصول آپ کو اصول بتا دیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اقربا پروری اور اس جیسی کئی روایات کو توڑنے کا عہد کیا تھا لیکن موجود حکومت میں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنوں کو نوازنے کی روش برقرار رہی جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ فواد چوہدری کے بھائی کی اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ہیڈ کوارٹر کے طور پر تعیناتی پر بھی کئی سوالیہ نشان اُٹھ گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
وفاقی کابینہ ، بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کیلئے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے