عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کیے ، مریم اور نگزیب

ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ، ترجمان مسلم لیگ (ن) کی گفتگو

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:02

عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کیے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ،ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی زرائع کو بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سٴْنامی ، فورن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ،نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں،ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں ،ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں،عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی ۔

انہوںنے کہاکہ ?فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس کی خبر چلوائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب فیک نیوز چلانے کے بجائے شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں جہاں سے آپ مسلسل مفرور ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں