وزیرِ اعظم عمران خان کا وزرائے اعلی اور اہم وفاقی وزراءکے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:08

اسلام آباد۔24ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) :وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ جمعہ کو آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکرٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا۔  بیان کے مطابق اجلاس میں اعلی قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں