غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، عمر ایوب

کامیاب حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی گلوبل ہنگر انڈیکس 2021 میں درجہ بندی بہتر ہوئی ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 15 سے 29 سال کے نوجوان روزگار اور کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی امداد سے فائدہ اٹھائیں گے، وفاقی وزیر

بدھ 20 اکتوبر 2021 15:59

غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، عمر ایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہاہے کہ غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، کامیاب حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی گلوبل ہنگر انڈیکس 2021 میں درجہ بندی بہتر ہوئی ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 15 سے 29 سال کے نوجوان روزگار اور کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی امداد سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

بدھ کو وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کے آن لائن اجلاس میں شرکت کی ۔انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، بھوٹان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خزانہ بھی افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر نے غربت کے خاتمے کی پالیسیوں کو قومی ایکشن پلان میں شامل کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ احساس پروگرام غربت کیخاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، کامیاب حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی گلوبل ہنگر انڈیکس 2021 میں درجہ بندی بہتر ہوئی ہے ۔

عمر ایوب نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 15 سے 29 سال کے نوجوان روزگار اور کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی امداد سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نجی شعبے کی شمولیت اہم ہے ، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر ٹرانسپورٹ ، ڈیجیٹل رسائی ، صاف پانی اور صحت کے شعبوں میں 96 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع رکھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں