ملک میں گندم ضرورت کے مطابق موجود ہے ، گندم کا چالیس لاکھ ٹن اسٹاک کیا جا رہا ہے ،عبد الرزاق دائود

کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی ،ایران کے ساتھ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت تجارت شروع ہوچکی ہے ، مشیر تجارت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ملک میں گندم ضرورت کے مطابق موجود ہے گندم کا چالیس لاکھ ٹن اسٹاک کیا جا رہا ہے ،کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی ،ایران کے ساتھ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت تجارت شروع ہوچکی ہے ۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ملک میں دس لاکھ ٹن گندم پرائیویٹ سیکٹر درآمد کر رہا ہے ،دس لاکھ ٹن گندم گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر درآمد کی جا رہی ہے ،ٹی سی پی بیس لاکھ ٹن گندم درآمد کر رہا ہے ،ٹی سی پی نے ایک ملین ٹن کا آرڈر دے دیا ہے، درآمدی گندم آنا شروع ہوچکی ہے ، 50 ہزار ٹن چینی درآمد ہوچکی ہے کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت تجارت شروع ہوچکی ہے، آذربایجان کے ساتھ روڈ نیٹ ورک ایگریمنٹ نہیں ۔سید نوید قمر نے سوال کیا کہ کیا ایران نے پاکستان کے ذریعے بھارت تک رسائی مانگی ہے رزاق دائود نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں مانگی اگر ایران نے مطالبہ کیا تو بھی انہیں رسائی نہیں دی جائے گی ، ایران ، تاجکستان ، آذربائجان ، افغانستان اور ترکی تک ٹرک کی آزادانہ نقل و حرکت ہوگی ،ترکی کے وزیر نے پوچھا کہ اگر افغانستان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے تو تجارت کیسے ہوگی میں نے جواب دیا اگر حکومت کو تسلیم نہیں کرتے تو تجارت جاری رہے گی ازبکستان کو بتایا ہے کہ ان کے ٹرک واہگہ بارڈر تک آسکتے ہیں، ازبکستان کے ٹرک واہگہ کے ذریعے بھارت نہیں جا سکیں گے ،این ایل سی کا تجربہ اچھی مثال نہیں ۔

وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی تجویز زیر غور ہے ،اسٹیٹ بینک کے ساتھ بات چیت چل رہی ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ہمارا پرائیوٹ سیکٹر آگے نہیں آرہا اور نجی بینک بھی ہچکیچا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں